ایٹلیٹکو میڈرڈ کی وکٹری پریڈ،ہزاروں مداح سڑکوں پر آگئے

میڈرڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)یورپا لیگ ٹرافی جیت کر میڈرڈ پہنچنے پر ایٹلیٹکو میڈرڈ کا شاندار استقبال کیا گیا،ہزاروں مداح اپنے ہیروز کو دیکھنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ایٹلیٹکو میڈرڈ نے فرانس میں کھیلے گئے یورپالیگ کے فائنل میں مارسیلی کو 3-0سے شکست دی تھی ،گزشتہ روز ٹیم میڈرڈ واپس پہنچی اور ایئرپورٹ سے بس میں سوار ہوکر وکٹری پریڈ کیلئے شہرکا چکر کاٹا ،ہزاروں مداحوں نے سڑکوں پر اپنے ہیروز کو خوش آمدید کہا اور بعدازاں نیپ ٹیون پلازہ میں مرکزی تقریب ہوئی ،تقریب میں میوزیکل پروگرام کے دوران بھی ہزاروں مداح موجود تھے ۔

تعارف: newseditor