نیویارک/روم (سپورٹس لنک رپورٹ)امریکی ٹینس سٹار اور 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چمپئن سرینا ولیمز آئندہ ہفتے شیڈول اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں جبکہ رواں ماہ کے آخر میں شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ اٹالین اوپن 14 سے 20 مئی تک کھیلا جائے گا اور سرینا کوچار مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے آخری مرتبہ 2016ء میں کلے کورٹ ایونٹ میں شرکت کی تھی، انہوں نے گزشتہ ہفتے میڈرڈ اوپن سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ابھی کلے کورٹ کھیلنے کیلئے تیار نہیں اور شاید اسی وجہ سے انہوں نے اٹالین اوپن میں بھی حصہ نہ لینے کا اعلان کیا۔