آئی سی سی نے ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ 2024 کا شیڈول جاری کردیا۔

 

ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ 2024 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جاری کردیا،

جس کے مطابق روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔

آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈیز اور امریکا ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کریں گے،ورلڈکپ کا پہلا میچ یکم جون اور فائنل 29 جون کو کھیلا جائے گا۔

ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔

گروپ اے میں بھارت، پاکستان ، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ شامل ہیں ۔گروپ بی میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نمبیبیا، سکاٹ لینڈ، اومان ہونگے۔ گروپ سی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان ، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی شامل ہیں ، گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ ، سری لنکا، بنگلہ دیش ، نیدرلینڈز اور نیپال ہونگے۔

انگلینڈ دفاعی چیمپئن ہے جس نے میلبورن میں 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ کینیڈا، امریکہ اور یوگنڈا مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار شرکت کریں گے۔

 

 

error: Content is protected !!