ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز، گرلز تھرو بال کے یونیورسٹیز کا ٹائٹل جامع کراچی نے جیت لیا.

 

 

ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز، گرلز تھرو بال کے یونیورسٹیز کا ٹائٹل جامع کراچی نے جیت لیا

جامع کراچی کی کپتان ملائکہ اور تنزیل معین کا شاندار کھیل

 

گرلز اے لیولز میں ایلفا کالج اور او لیولز میں حبیب گرلز اسکول کامیاب

بوائز اےیولز میں ایم ایس بی حیدری کالج نے میدان مارلیا

 

کراچی : ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں تھروبال گرلز اینڈ بوائز کے مقابلے ختم ہوگئے ، ان مقابلوں کے آخری دن گرلز او لیولز کا ٹائٹل حبیب پبلک اسکول، اے لیولز کا ایلفا کالج اور جامعات کے معارکے میں کراچی یونیورسٹی نے میدان مارلیا،

بوائز اے لیولز میں ایم ایس بی حیدری کالج نے کامیابی حاصل کی. تھرو بال کی تمام کیٹیگریز کے ایونٹس پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں منعقد ہوئے، تھرو بال کے مقابلوں میں گرلز کی 75 اور بوائز کی 24 ٹیموں نے شرکت کی.

گزشتہ روز جامعات کے درمیان ہونیوالے مقابلوں میں کراچی یونیورسٹی نے این ٹی اے اکیڈمی کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سیٹ سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا،

فاتح ٹیم کی جانب سے انکی کپتان ملائکہ نے عمدہ کھیل پیش کیا جبکہ تنزیل معین نے عمدہ کھیل کے ذریعے جیت میں اہم کردار ادا کیا، اس سے قبل کراچی یونیورسٹی نے سیمی فائنل میں بمشکل آئی او بی ایم یونیورسٹی کو 2-1 سیٹ سے شکست دی تھی. ایونٹ میں آئی او بی ایم نے گرین وچ یونیورسٹی کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی

گرلز اے لیولز میں ایلفا کالج نے سیڈر نائٹ کو سنسنی خیز مقابلے میں 2-1 سیٹ سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا، اس سے قبل ایلفا کالج نے سیڈر گولڈ اور سیڈر نائٹ نے حبیب گرلز اسکول کو شکست دی تھی.
تیسری پوزیشن کے میچ میں حبیب گرلز اسکول نے باآسانی سیڈر کالج گولڈ کو اسٹریٹ سیٹ میں 2-0 سے ہرادیا.

 

گرلز او لیز کا ٹائٹل حبیب گرلز اسکول کے نام رہا، فائنل میں حبیب گرلز نے ہیڈ اسٹار اسکول کیخلاف ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے کامیابی حاصل کی، تیسری پوزیشن کے میچ میں دی سٹی اسکول درخشاں کیمپس نے آئی یو ایس ایس اسکول کو باآسانی 2-0 سیٹ سے شکست دیدی.

بوائز اے لیولز کے فائنل میں ایم ایس بی حیدری کالج نے ایڈن کالج کو شکست دیکر ٹائٹل حاصل کیا جبکہ ویلز کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی.

نوٹ: الحمدللہ ساتویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2023 کی شاندار اختتامی تقریب 23 ستمبر 2023 بروز ہفتہ پاکستان سپورٹس بورڈ (NCC) میں دوپہر 2:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوگی۔ تمام فاتح ٹیم کے کوچ اور کھلاڑی اختتامی تقریب میں ضرور شرکت کریں۔ اگر جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی یا ٹیم کو ٹرافی میڈل سرٹیفکیٹ نہیں دیے جائیں گے۔

 

 

error: Content is protected !!