پاکستان کی ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی سامنے آگئی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے خواتین ٹیم بھی لانچ کردی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے لانچنگ کی پر وقار تقریب میں 15رکنی ٹیم کو پاکستانی سکواڈ کا درجہ دیدیا۔بلائنڈ خواتین ٹیم کی لانچنگ تقریب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نین عابدی، جویریہ ودوداورناہیدخان کے علاوہ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ، پی سی بی ویمنز ونگ کے سربراہ شاہد اسلم نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین بلائنڈ کونسل سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم رواں برس نیپال کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی،ویسٹ انڈیز نے بھی ٹیم بنائی ہے انکے ساتھ بھی سیریز ہوسکتی ہے۔بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کیلئے 100 سے زائد لڑکیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے ۔

تعارف: newseditor