اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور اسلام آبادٹین پین بائولنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے لیژرسٹی بائولنگ کلب صفہ گولڈ مال اسلام آباد میں رمضان ٹین پین بائولنگ چیمپیئن شپ 2018 ختم ہو گیا۔ تین روزہ ایونٹ مین اسلام آباد اور راولپنڈی کے60سے زائد پروفیشنل بائولز حصہ لیںگے۔ ۔ ایونٹ میں ماسٹر سنگلز کے مقابلے ہوئے۔ایونٹ میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ گیمز کھیلے جانے کیساتھ ہر کھلاڑی نے 15گیموں کا سیٹ مکمل کرلیا۔ جس میں ٹاپ چار کھلاڑیوں اعجاز الرحمان ، سلیم بیگ ، ا فضال اختر اور ثاقب شہزاد کے درمیان فائنل راونڈ کے مقابلے ہوئے۔ایونٹ کے فائنل میں پر کھلاڑی نے دو، دو گیمز کھیلی جس میں اعجاز الرحمان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گیموں میں 374 سکور کے مجموعی 187 اوسط کیساتھ ٹائٹل اپنے نام کر دیا۔اور افضال اختر نے 363 سکور کے مجموعی 181.5 اوسط کے ساتھ دوسری جبکہ ثاقب شہزاد نے 328 سکور کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے جنرل سیکڑیری اعجاز الرحمان نے کہا کہ رمضان ٹین پین بائولنگ چیمپیئن شپ ہر سال بڑے زور و شورسے منعقد کیا جاتا ہے۔ جس میں کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، اور اسلام آباد کے لوگوں کو تفریح کا مواقع بھی میسر ہو جاتا ہے۔ ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو سولہ ہزار روپے اور ٹرافی، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو دس ہزار روپے اور ٹرافی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو نو ہزار روپے اور ٹرافی دی گئی۔