زیم ایفرو ٹی 10 میں پاکستانی کھلاڑی چھاگئے

 

ہرارے ; زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں جاری زیم ایفرو ٹی 10 میں پاکستانی کھلاڑی چھائے ہوئے ہیں اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کررہے ہیں۔

 

لیگ کے افتتاحی میچ میں پاکستانی نژاد سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ اور باؤلنگ سے بولاویو براویز کو فتح سے ہمکنار کیا انہوں نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ باؤلنگ میں انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

پاکستانی پروفیسر صاحب بھی کسی سے پیچھے نہ رہے ۔ انہوں اپنے کپتانی میں جوہانسبرگ بفلیوز کو کامیابی دلائی ۔ محمد حفیظ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے دو اوورز میں صرف 4 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور بفیلوز کو 10 رنز سے فتح دلادی۔

 

 

error: Content is protected !!