دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے خلاف لیڈز ٹیسٹ کے ہیرو جوز بٹلر کو آئی سی سی اور انگلش بورڈ کی جانب سے تنبیہ کی گئی اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز میں بیٹ سے نازیبا الفاظ استعمال کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جوز بٹلر نے پاکستان کے خلاف سیریز میں اپنی کامیابی کو آئی پی ایل کا اسائنمنٹ قرار دیا ہے۔بٹلر کا لیڈز میں چار رنز پر حسن علی نے شاداب کی گیند پر کیچ ڈراپ کیا تھا۔ بٹلر نے پاکستان کے خلاف دونوں ٹیسٹ میں غیر معمولی بیٹنگ کی۔سوشل میڈیا پر یہ بات گرم ہے کہ جوز بٹلر پاکستان کے خلاف سیریز میں اپنے بیٹ پر نازیبا الفاظ لکھ کر کھیلتے رہے اور میچ ریفری جیف کرو ان الفاظ کو نظر انداز کر گئے۔جوز بٹلر کو اس حرکت کی وجہ سے آئی سی سی کی جانب سے ممکنہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔بٹلر کا کہنا ہے کہ میں ٹیسٹ ٹیم میں بیٹسمین کی حیثیت سے آیا تھا اس لئے اپنی ہمت بڑھانے کے لئے ایسا کیا۔پاکستان کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں جوز بٹلر نے 80ناٹ آوٹ رنز بنائے تھے۔جوز بٹلر پاکستان کے خلاف دونوں میچوں میں بیٹ کے ہینڈل کے اوپر نازیبا الفاظ لکھ کر بیٹنگ کرتے رہے۔لیکن اسمارٹ واچ کی کہانیاں بنانے والے میڈیا نے بٹلر کی اس کہانی کو نظر انداز کردیا۔