محمد حفیظ کا متنازعہ انٹرویو،،کرکٹ بورڈ نے فیصلہ سنا دیا

لاہو(سپورٹس لنک رپورٹ) پی سی بی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے متنازع انٹرویو پر کرکٹر کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم کردیا۔قومی کرکٹر محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے مشکوک بولنگ ایکشن سے متعلق آئی سی سی کے قوانین پر بات کی تھی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا جب کہ اس حوالے سے انہیں طلب بھی کیا گیا تھا۔جیونیوز کے مطابق محمد حفیظ متنازع انٹرویو کےمعاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہارون رشید، سلمان نصیر اور امجد بھٹی پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی نےحفیظ کی وضاحت قبول کرکےمعاملہ ختم کردیا۔

error: Content is protected !!