پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی امریکی بیس بال کوچز کے ہمراہ نشاط ھائی سکول آمد


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سیدفخر علی شاہ نے امریکی بیس بال کوچز Brian Furches اور Steve Devoss کے ہمراہ نشاط ھائی سکول سرفراز نگر کا دورہ کیا۔

پاکستان بیس بال ٹیم کے کپتان عمیر امداد بھٹی اور ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سید فخر شاہ نے سکول کو بیس بال کا سامان جس میں بیس بال بیٹ، گلوز اور بیس بال کی گیندیں شامل ہیں پریکٹس کے لئے بطور عطیہ دیں۔


اس موقع پر فخر شاہ کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نشاط ھائی سکول اور دوسرے سکولوں میں بیس بال کو فروغ دینے کے لئے کام کررہے ہیں اسی طرح اس جیسے دوسرے ٹرسٹی اداروں میں بھی بیس بال کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ نشاط ھائی سکول کے انڈر 12بہترین کھلاڑیوں کو ہم پاکستان کی انڈر12ٹیم میں شامل کریں گے اور بہترین کھلاڑی بیرون ملک سکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے کا موقع بھی حاصل کرسکتے ہیں۔


دریں اثناء مینجمنٹ ہیڈ سید امیر کاظمی نے صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال اور امریکی کوچز کی سکول میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ادارے کے لئے بیس بال کا سامان عطیہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت مند قوم کے ہسپتال ویران اور کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں۔


دونوں امریکی کوچز نے پاکستان کی قومی بیس بال ٹیم کے کپتان عمیرامداد بھٹی کے ہمراہ بچوں کو بیس بال کھیلنے کی خصوصی مشق کروائی۔

error: Content is protected !!