ڈیوس کپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کوانعامی رقم کیلیے فنڈزمل گئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈیوس کپ ٹیم کو انعامی رقم جاری کرنے کیلئے فنڈز مل گئے ہیں۔ قومی ڈیوس کپ ٹیم کو40 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان کودس دس لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ڈیوس کپ پلیئرعابد علی اور مزمل مرتضی کو5،5لاکھ کی انعامی رقم ملے گی۔ٹینس کوچزحمید الحق اور مصحف ضیاکو5،5لاکھ کیش ایوارڈ ملے گا۔ڈپٹی ڈی جی ٹیکنیکل سپورٹس بورڈ اعظم ڈار نے بتایاہیکہ 11جون تک ڈیوس کپ ٹیم کے چیک تیار کر لئے جائینگے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیوس کپ ٹیم کیلئے انعامی رقم کی منظوری دی تھی۔ٹینس فیڈریشن کوبھی 50لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی جائے گی۔کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنیوالی ہاکی ٹیم کو بھی 50لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔اعظم ڈارنیبتایاکہ ہاکی ٹیم کے فنڈزبھی اسپورٹس بورڈ کومل گئے ہیں۔

error: Content is protected !!