چیمپئنز ہاکی ٹرافی میں بھارت کو شکست دیں گے:شہباز سینئر


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے میچ میں کامیابی قومی ٹیم کا مقدر بنے گی ۔میڈیا سے گفتگو میں شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھرپور تیاری کروائی گئی ہے ان کے لئے نہ صرف پاکستان بلکہ ہالینڈ میں بھی ٹریننگ کا بندوبست کیا گیا تھا ۔ہالینڈ میں کھلاڑیوں نے بیس روز ہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیا تھا ۔فزیکل ٹرینر ،شارٹ کارنر سپیشلسٹ سمیت دیگر انٹرنیشنل کوچز کی ٹریننگ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔ بھارت کے خلاف میچ آسان نہیں ہوگا لیکن ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی ۔مجھے پوری امید ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم ضرور جیتے گی ۔

تعارف: newseditor