ایسٹ بورن(سپورٹس لنک رپورٹ)ایسٹ بورن انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگل فرسٹ راؤنڈ میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اپنی واپسی کو ناکامی سے نہیں بچا سکے جب انہیں سوئس حریف اسٹینسلاس واورینکا نے چھ،ایک اور چھ،تین سے رخصتی کا پروانہ تھما دیا۔اسی راؤنڈ کے دیگر میچوں میں نمبر چھ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے اٹلی کے میٹیو بیریٹینی،برطانیہ کے جے کلارک نے امریکا کے ریان ہیریسن،آسٹریلیا کے جان ملمین نے لکسمبرگ کے جائلز مولر،امریکا کے جیریڈ ڈونالڈسن نے ہم وطن ٹیلر فرٹز اور ازبکستان کے ڈینس ایسٹومین نے اٹالین حریف آندرے سیپی کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ اسی ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل مقابلوں میں ٹاپ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے اٹلی کی کمیلا جارجی کو چھ،دو اور چھ،تین جبکہ نمبر دو سیڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے روس کی انستاسیا پیولی چینکوا کو چھ،چار،دو،چھ اور چھ،تین سے ہرا کر لاسٹ 16 میں جگہ بنا لی۔ پہلے راؤنڈ کے میچوں میں یوکرین کی کیٹرینا بونڈارینکو،کروشیا کی ڈونا ویکچ،روس کی سویتلانا کزنیٹسووا،امریکا کی ڈینیئل کالنز،فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووچ،سربیا کی الیکسینڈرا کرونچ،تائیوان کی سو وائی سیہہ،سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا،ایسٹونیا کی کائیا کنیپی،بلجیم کی الیسن فان اٹوانک،پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا،رومانی کی میہائیلا بوزرنیسکو اور بیلاروس کی آرینا سبالینکا بھی اپنی حریف کھلاڑیوں کو شکست سے دوچار کر کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں تاہم اسی دوران آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر،امریکا کی ساچیا وکیری،جاپان کی کرومی نارا،برطانیہ کی ہیتھر واٹسن،فرانس کی الیزے کورنیٹ،قازقستان کی یولیا پوٹینٹسیوا،یونان کی ماریا سکاری اور روس کی ایکٹرینا ماکارووا کو ناکامی کا شکار ہونا پڑا۔