ہاکی کے نمائندوں کا پی ایچ ایف کے سیکرٹری کے خلاف عدم اعتماد اجلاس کی منسوخی پر برہمی کا اظہار.

 

ہاکی کے نمائندوں کا پی ایچ ایف کے سیکرٹری کے خلاف عدم اعتماد اجلاس کی منسوخی پر برہمی کا اظہار

مسرت اللہ جان

 

اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کی منسوخی کے بعد سابق ہاکی اولمپیئن اور ممبر اسمبلی اختر رسول کے ہمراہ بلوچستان کے سیکرٹری امجد ستی، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے پرویز بھنڈارا، خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے سید ظاہر شاہ اور رانا مجاہد سمیت ہاکی کے مختلف نمائندوں نے صحافیوں سے بات چیت کی اور کانگریس ممبران سے خطاب بھی کیا .

 

اختر رسول نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عدم اعتماد اجلاس کی منسوخی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ میں انوکھا واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے الیکشن کمشنر کی جانب سے اجلاس بلانے کے فیصلے کو غلط اقدام قرار دیتے ہوئے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ احتساب سے گریز نہیں کیا جانا چاہیے۔ جس کے باعث اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

 

ان ممبران کے مطابق پی ایچ ایف کے سیکرٹری کے خلاف بلائے گئے عدم اعتماد کے اجلاس میںسوالات اٹھےہیں کیونکہ ان کے اجلاس کی منسوخی کے فیصلے نے ہم جیسے بہت سارے لوگوں کو حیران کر دیا۔ نمائندوں نے مختلف صوبوں سے خواتین کانگریس ارکان کی شرکت کو سراہتے ہوئے اعتماد کے اجلاس میں شرکت کرنے پر ان کی ہمت کو سراہا۔ اس بات پر س کا اتفاق تھا کہ کانگریس کے اراکین کی فہرست کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی، جس میں ایسے افراد بھی شامل تھے جو ہاکی سے تعلق نہیں رکھتے تھے، جو ان کے خیال میں سیکریٹری پی ایچ ایف کی اپنے عہدے کا دفاع کرنے میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

 

اس کے بعد خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے موجودہ سیکرٹری کی طرف سے جاری کردہ کسی بھی ہدایت پر عمل درآمد سے انکار کا اعلان کیا۔ مزید برآں اجلاس میں پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

 

error: Content is protected !!