یورو کپ فٹبال لیگ کا فائنل ولاریال نے جیت لیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)یوروپا کپ فٹبال لیگ میں اسپینش کلب وِلاریال نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔میچ کے آغاز میں ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا، میچ کا پہلا گول 29 ویں منٹ میں ولا ریال کے جیرارڈ مورینو نے کیا ،جس کے بعد مانچسٹر کی ٹیم نے بھی حملے کیے اور کھیل کے 55 ویں منٹ میں کاوانی نے گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا۔

کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کر رکھا تھا جس کے بعد فائنل میچ پینالٹی شوٹ آٹ پر چلا گیا ۔پینالٹی شوٹ آٹ میں بھی سخت مقابلہ ہوا لیکن قدرے کمزور سمجھے جانے والی وِلاریال کی ٹیم نے 10کے مقابلے میں 11 گول سے ٹرافی اپنے نام کرلی۔

یوروپا لیگ میں وِلاریال کی مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی نے سب کو ہی حیرت میں ڈال دیا ہے،فتح کے بعد اسٹیڈیم اور اس کے باہر اسپینش کلب ویاریال کی جیت کا جشن بھی بھرپور انداز میں منایا گیا۔

error: Content is protected !!