بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا

ڈبلن(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت نے آئرلینڈ کو با آسانی 76 رنز سے ٹھکانے لگا کر پہلا ٹی ٹونٹی میچ جیت لیا اور دو میچوں کی سیریز میں ایک،صفر سے برتری حاصل کرلی۔ہوم ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کیلئے طلب کیا تو روہیت شرما نے آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں سمیت 97 اور شیکھر دھاون نے پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 74 رنز بنا کر 160 رنز کی افتتاحی شراکت کی بدولت مجموعہ پانچ وکٹوں پر 208 تک لے جانے میں مدد دی۔پیٹر چیز نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ آئرش ٹیم جواب میں جیمز شینن کے پانچ چوکوں اور چار چھکوں سمیت 60 رنز کی مدد سے نو وکٹوں پر 132 رنز بنا سکی۔مرد میدان کلدیپ یادیو چار، چاہل تین اور جسپریت بمراہ دو شکار کر سکے ۔

error: Content is protected !!