لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)دو مرتبہ کے ومبلڈن چیمپئن برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے بوجھل دل کے ساتھ ومبلڈن ٹینس سے دستبردار ہو گئے ۔31 سالہ پلیئر کا کہنا تھا کہ کولہے کی سرجری کے بعد واپسی پر ممکن نہیں کہ وہ پانچ سیٹس پر مشتمل مقابلوں میں شرکت کر سکیں لہٰذا انہوں نے اگست میں یو ایس ہارڈ کورٹ سیزن پر نگاہیں مرکوز کردی ہیں۔