ہرارے (سپورٹس لنک رپورٹ)ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے دوران اہم کھلاڑیوں سے محروم زمبابوین ٹیم کی مشکلات میں مزید بڑھ گئیں جب سینئر سیم بالر کائیل جاروس پاکستان کیخلاف میچ میں زخمی ہو گئے ۔پاکستانی اننگز کے 14ویں اوور میں ریان برل کی گیند پر فخر زمان کے شاٹ کو لانگ آن باؤنڈری پر کھڑے کائیل جاروس کیچ میں تو نہ بدل سکے لیکن ان کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا ضرور زخمی ہوگیا جس کے بعد انہیں ایکسرے کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔ ان کی آئندہ میچوں میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے تاہم جاروس نے پیغامات بھیجنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔