آئن لوایٹ کو انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ کا صدر مقرر کردیا گیا


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئن لوایٹ کو کو نیا صدر مقرر کردیا ہے، آئن لوایٹ جائلز کلارک کی جگہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر مقرر ہوئے ہیں، جائلز کلارک جو تین سال تک صدر رہنے کے بعد رواں سال مئی میں اپنی مدت پوری کرچکے تھے،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مقرر کئے گئے نئے صدر آئن لوایٹ اس سے قبل مڈل سیکس کائونٹی کے ڈپٹی اور پھر چیئرمین رہ چکے ہیں، انہیں بھی تین سال کی مدت کیلئے صدر مقرر کیا گیا ہے، صدر مقرر کئے جانے کے بعد آئن لوایٹ کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ مجھے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا صدر مقرر کیا ہے، مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ میرا ہدف انگلینڈ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کرنا ہے اور اس کھیل کو لوگوں کیلئے زیادہ سے زیادہ دلچسپ بنانا ہے، مجھے امید ہے کہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھانے میں کامیاب رہوں گا۔

error: Content is protected !!