پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ )صوبائی ادارالحکومت پشاورمیں منعقدہ پست قامت سپورٹس فیسٹول کرکٹ کے کھلاڑیوں نے جیت لیا،پشاورکے چھوٹے قد کے کھلاڑیوں نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،اپنی نوعیت کے اس اولین سپورٹس فیسٹول میں پشاور،کرک،بونیر،سوات،مردان سمیت دیگر اضلاع سے بڑی تعدادمیں چھوٹے قد کے کھلاڑیوں بھر پور اندازمیں شریک ہوئے ۔اختتامی تقریب کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد علی خان مہمان خصوصی تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے ٹیموں کے کھلاڑیوںمین ٹرفیاں اور آفیشلزمیں یادگاری شیلڈ تقسیم کئے ۔
اس موقع پر ڈویژن سپورٹس آفیسرپشاور جمشید خان بلوچ،انٹی کرپشن کے شاہجہان خان،ہائیرایجوکیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عبدالرشید انور،ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر سجاد بنگش سمیت کئی دیگر شخصیات بھی موجود تھے ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاورکے زیر اہتمام ارباب نیازکرکٹ سٹہڈیم میں منعقدہ پست قامت سپورٹس میں فیسٹول میں کرکٹ ،رسہ کشی،فٹ بال اور بیڈمنٹ ،اتھلٹیکس ،چک بال کے مقابلے کھیل گئے
جسمیں بڑی خیبر پختونخوابھر سے چھوٹے کے افراد نے حصہ لیا،فٹ بال کے مقابلوں میں کرکٹ اور پشاور کے کھلاڑیوںنے بہت ہی خوبصورت اندازمیں کھیلے جسکی وجہ سے کھیلکے اختتام تک کوئی بھی کوئی گول نہ ہوسکا،تاہم پینلٹی ککس کے ذریعے کرکٹ کے فضل محمود،مقصود اورشہابنے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کوتین سے صفر سے کامیابی دلائی ،اسی طرح کرکٹ تورنامنٹ بھی کرکٹ زلمی کی ٹیم نے 9وکٹوں سے جیت لی،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقرررہ اوورزمیں 90رنز بنائے جبکہ کرکٹ زلمی نے جواب میں کھیلتے ہوئے پشاور کے ٹارگٹ کو باآسانی سے پوراکیا۔
رسہ کشی کے ایونٹ بھی کرکٹ ڈسٹرکٹ کے نام رہاجس نے پشاور کوہرایا ،آرچری کے مقابلوں میں پشاور نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی،پشاور کے کھلاڑی ارشد پشاور گولد میڈل ،کرک کے عبداللہ نے سلور میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے،چک بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پشاور زلمی نے کرک زلمی کو شکست دی،اتھلٹکس کے ایونٹ میں پشاور نے کامیابی حاصل کرلی،100کے دوڑ میں پشاور کے ارشد نے گولد میڈل جیتا،پشاور ہی کے عبداللہ نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
جبکہ بیڈمنٹن کے مقابلہ بھی کرک کے کھلاڑیوںنے جیتا۔تین روزہ فیسٹول کے اختتامی تقریب میں مہمان خسوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے اور آفیشلزمیں یادگاری شیلڈ زدیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نیڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو اس شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے تاکہ چھوٹے قد کے لوگوں کو بھی تفریح کے بہترین مواقع فراہم ہوں کیونکہ یہ بھی اس معاشرے کا اہم حصہ ہے انہیں کبھی بھی نظر انداز نہیں کیاجائیگا۔