کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے کھیلوں کے میدان بھی درہم برہم ہو گئے۔جان نثار خان

جرمن(چیف اکرام الدین)پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر اور امیریکن کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی جان نثار خان نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے کھیلوں کے میدان بھی درہم برہم ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ گھر بیٹھنے اور حکومتی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے جب تک عوام حکومتی تدابیر پر عمل نہیں کرے گی تب تک کرونا سے نجات اور کرونا وائرس کا خاتمہ نا ممکن ہے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر اور امیریکن کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی جان نثار خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس جیسی عالمی وبا کے موقع پر ہمیں انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے کیونکہ انسانیت کی خدمت سے بھی وبا آور آفت کا خاتمہ ہو سکتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے نجات ملکی عوام کو ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمے سے ہی کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہوں گے اور ایک دفعہ پھر سپورٹس شعبہ دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ رب کائنات کی بارگاہ میں دعا گوہ ہے کہ رب کائنات تمام انسانیت کو کرونا جیسی عالمی وبا سے نجات نصیب کرے اور تمام امت مسلمہ کو انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

error: Content is protected !!