عالمی کپ فٹبال،،کوارٹر فائنل 6 اور 7 جولائی کو ہونگے

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)روس کے کھیلے جا رہے عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے کوارٹرفائنل 6اور7جولائی کو کھیلے جائیں گے ،ٹورنامنٹ میں آج اور کل  کوئی میچ شیڈول نہیں ہے۔پہلا کوارٹر فائنل نزنی نووگوروڈ میں ہو گا جہاں یوروگوئے اور فرانس کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں پیش قدمی کیلئے نبردآزما ہوں گی ۔دوسرے کوارٹر فائنل میں برازیل کو عالمی نمبر 2ٹیم بیلجیئم کا سامنا ہوگا یہ میچ کازان میں کھیلا جائیگا ۔سمارا میں کھیلے جانیوالے تیسرے کوارٹر فائنل میں سویڈن کا مقابلہ انگلینڈسے ہوگا ۔چوتھے کوارٹرفائنل کیلئے سوچی میں میدان لگے گا جہاں میزبان روس کی ٹیم کروشیا کیخلاف میچ کھیلے گی۔

تعارف: newseditor