نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائیٹس فٹبال ٹورنامنٹ کے لیگ میچز اختتام پذیر ہوگئے۔

 

تیسرے نیا ناظم آباد رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کے لیگ میچز اختتام پذیر

مدھو محمڈن کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

منیحر کے پی ٹی اسپورٹس میجر محمود ریاض مہمان خصوصی تھے


کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) تیسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائیٹس فٹبال ٹورنامنٹ کے لیگ میچز اختتام پذیر ہوگئے۔ مدھو محمڈن نے شاندار کارکردگی کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ نیاناظم آباد فٹبال گراؤنڈ پر مدھو محمڈن اور عبدل ایف سی کا مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔ عبدل ایف سی کے عالم گیر نے گیارہویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

 

عالم گیر نے تینتالیس ویں منٹ میں اس برتری کو دگنا کردیا۔ مدھو محمڈن کے محمد علی نے پہلے ہاف کے آخری منٹ میں گول داغ کر خسارے کو کیا۔ مدھو محمڈن کے امین احمد نے کھیل کے اکیاون ویں منٹ میں بال کو جال میں پہنچا کر مقابلہ دو دو گول سے برابر کردیا۔

اسی اسکور پر میچ ختم ہوا۔ مدھو محمڈن کے اسٹرائیکر امین احمد کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل نے مین آف دی میچ قرار دیا۔ اس سے پہلے مہمان خصوصی منیجر کراچی اسپورٹس ٹرسٹ میجر محمود ریاض کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا

کہ نیا ناظم آباد میں کھیلوں کی سہولیات مثالی ہیں ۔ امید ہے ایونٹ سے بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گا ۔ بہتر گول اوسط کی بنیادپر مدھو محمڈن نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جہاں جمعہ کی رات گیارہ بجے اس کا مقابلہ ایف سی کراچی سے ہوگا۔

error: Content is protected !!