فخر زمان نے اپنی اچھی کارکردگی کا راز بتا دیا

ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے اپنی مسلسل اچھی کارکردگی کا راز بتادیا ان کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں شعیب ملک اور سرفراز احمد کے مشورے کے بعد اب میں ہر گیند پر اونچے شاٹس نہیں کھیلتا بلکہ کرکٹ کے پراپر اسٹروکس کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔  پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پہلے میں ٹی 20 میں ہر گیند پر چوکے چھکے مارنے کی کوشش کرتا تھا۔ لیکن نو دس میچوں کے بعد میں نے سینئر کھلاڑیوں سے مشورہ لیا۔ شعیب ملک اور سرفراز نے مجھے بتایا کہ گیند کو میرٹ کے مطابق کھیلو ہر گیند پر اسٹروکس کھیلنا نقصان دے ہے۔ اس مشورے پر عمل کرکے میری کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔

error: Content is protected !!