شہزر محمد پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد اور سدرن پنجاب کے عمران رفیق کو وارننگ

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ کے شہز ر محمد پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے،یہ واقعہ قائد اعظم ٹرافی کے چار روزہ میچ میں پیش آیا جہاں اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں سندھ کو خیبر پختوخواہ کے خلاف اننگز اور 37 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
شہزر محمدکو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ،یہ آرٹیکل امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرنے کے متعلق ہے۔
یہ واقعہ جمعرات(میچ کے تیسرے روز) کو سندھ کی دوسری اننگزکے 26 ویں اوور میں پیش آیا،جب شہزر محمد خالد عثمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیئے جانے پر ناخوش نظر آئے،شہزر محمد نے ڈریسنگ روم جانے میں غیر ضروری تاخیر کا مظاہر ہ کیا اور امپائر کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
دن کاکھیل ختم ہو نے پر شہزر محمد کو قصووار قرار دیا گیا،شہزرمحمد نے اپنا جرم تسلیم اور میچ ریفری افتخار احمد کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا۔جرمانہ آن فیلڈ امپائر ولید یعقوب اور فیصل آفریدی نے عائد کیا۔
ایک اور واقعہ میں سدرن پنجاب کے عمران رفیق کو کو ڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی ہے،یہ واقعہ نیشنل اسٹیڈیم میں قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے میچ میں پیش آیا جہاں سدرن پنجاب نے بلوچستان کے خلاف 205 رنز سے فتح حاصل کی ۔
واقعہ میچ کے تیسرے روز سدرن پنجاب کی دوسری اننگز کے 76 ویں اوو ر میں پیش آیا جب عمران نے وکٹوں کے پیچھے آؤٹ کی اپیل ہونے پر دونوں بازوں کو یہ تاثر دینے کے لیے ہوا میں اُٹھا یا کہ گیند کسی چیز کو چھو کر نہیں گزری،جب انہیں آؤٹ قرار دیا گیا تو انھوں نے یہ ظاہرکیا کہ گیندتھائی پیڈ سے چھو کر گزری تھی۔
دن کاکھیل ختم ہو نے پر عمران رفیق کو قصوروار قرار دیا گیا،عمران نے میچ ریفری محمد جاوید ملک کی طرف سے تجویز کردہ چارج کو تسلیم کیا۔اُن پر جرمانہ آن فیلڈ امپائر احسن رضا ، آصف یعقوب اور تھرڈ امپائر راشد ریاض نے عائد کیا۔
کوڈ آف کنڈکٹ میں درج لیول ون کی خلاف ورزیوں پر کم سے کم تنبیہ یا مقررہ میچ فیس کا 70 فیصد جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

error: Content is protected !!