پہلا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 3روز میں ٹھکانے لگا دیا


نارتھ ساؤنڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 219رنز سے ہرادیا۔ پہلی اننگز میں 18.4اوورزمیں 43رنز پر ڈھیر ہونے والے بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 40.2اوورزمیں 144رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ،ناصرالحسن 64رنز بنا کرنمایاں رہے ،شین گبرائیل نے 5وکٹیں حاصل کیں ۔ویسٹ انڈیز نے کریگ بریتھویٹ کی سنچری کی مدد سے اپنی واحد اننگز میں 406رنز بنائے تھے ۔پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی اننگز کی بربادی کے ذمہ دار 8رنز دیکر 5وکٹیں لینے والے کیماروچ مردمیدان قرارپائے ۔

تعارف: newseditor