سوئی سدرن گیس نے آٹھویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ جیت لی.

سوئی سدرن گیس نے آٹھویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ جیت لی.

فاتح ٹیم نے سات گولڈ، چار سلور اور پانچ برانز میڈل حاصل کئے.

مینیجنگ ڈایریکٹر عمران منیار اور سیکریٹری اسپورٹس و چئیرمین سلیکشن کمیٹی آصف انصاری کی ٹیم کو مبارکباد.

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام کراچی میں منعقدہ آٹھویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ سوئی سدرن گیس کمپنی نے جیت لی.

فاتح ٹیم نے مجموعی طور پر 16 میڈلز جیتے جس میں سات گولڈ میڈلز، چار سلور اور پانچ برانز میڈلز شامل ہیں. چیمپئن شپ میں سوئی سدرن کے مینز سائیکلسٹوں نے چار گولڈ، دو سلور اور پانچ برانز میڈلز حاصل کیے

جبکہ ویمنز سائیکلسٹوں نے تین گولڈ اور دو سلور میڈل حاصل کیے .مجموعی طور پر سوئی گیس کے سائیکلسٹوں نے نیشنل چیمپئن شپ میں ریکارڈ 16 میڈلز حاصل کئے .

تقریب تقسیم انعامات میں سید اظہر علی شاہ صدر, پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن, سوئی سدرن کے سیکریٹری اسپورٹس اور سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین آصف انصاری اور ایڈ من اسپورٹس/ ٹیم منیجر عارف وحید خان بھی موجود تھے.

نیشنل چیمپئن شپ میں اس شاندار کارکردگی پر سوئی سدرن کے منیجنگ ڈایریکٹر عمران منیار نے ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا.

48 کلومیٹرز مین ایکسپرٹ ٹیم ٹائم ٹرائل میں عبدالرزاق فرمان، محمد شان اور ولید احمد پر مشتمل سوئی سدرن کی ٹیم نے ایک گھنٹہ سات منٹ تیس سیکنڈز ٹائم کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی.

مینز ایس انفرادی ٹائم ٹرائل 32 کلومیٹر میں سوئی سدرن کے علی الیاس جاوید نے 43 منٹ 7 سیکنڈز کے ساتھ پہلی، بائیکستان کے محسن خان نے 45 منٹ 20 سیکنڈز کے ساتھ دوسری اور سوئی سدرن کے حبیب اللہ نے 45 منٹ 51 سیکنڈز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی.

80 کلومیٹرز مینز روڈ ڈریس میں سوئی سدرن کے حبیب اللہ نے 02 گھنٹے 16 منٹ 42 سیکنڈز کے ساتھ پہلی، سوئی سدرن کے ہی رضوان عثمان نے 02 گھنٹے 30 منٹ 50 سیکنڈز کے ساتھ دوسری اور سوئی سدرن کے علی الیاس جاوید نے 02 گھنٹے 32 منٹ 31 سیکنڈز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی.

64 کلومیٹرز مینز ایکسپرٹ روڈ ڈریس میں سوئی سدرن کے سید عاقب شاہ نے 01 گھنٹے 40 منٹ 05 سیکنڈز کے ساتھ پہلی اور سوئی سدرن کے ہی یوسف نے تیسری پوزیشن حاصل کی.

48 کلومیٹرز مینز ماسٹرز روڈ ڈریس میں کرینکایڑک کے محمد وزیر نے ایک گھنٹہ بائیس منٹ تئتیس سیکنڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، سوئی سدرن کے نعیم احمد نے 01 گھنٹے 27 منٹ 32 سیکنڈز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی.

32 کلومیٹرز انفرادی ٹائم ٹرائل ریس میں کرینکایڑک کے محمد وزیر نے 07۔12۔51 ٹائم کے ساتھ پہلی، کرینکایڑک کے عبدل وہاب نے 14۔54۔52 ٹایم کے ساتھ دوسری اور سوئی سدرن کے نعیم احمد نے 47۔54۔56 ٹائم کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی.

24 کلومیٹرز انفرادی ٹائم ٹرائل میں سوئی سدرن کی خواتین سائیکلسٹ راجیہ شبیر نے 41 منٹ 42 سیکنڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی.

56 کلومیٹرز خواتین کی روڈ ریس میں سوئی سدرن کی راجیہ شبیر نے 01 گھنٹے 34 منٹ 55 سیکنڈز کے ساتھ پہلی اور سوئی سدرن ہی کی کنزا ملک نے صرف ایک سیکنڈ کے فرق سے دوسری پوزیشن حاصل کی.

32 کلومیٹرز فاصلے کی خواتین ماسٹر روڈ ریس میں سوئی سدرن کی اسماء جان نے ایک گھنٹے چھ منٹ چوبیس سیکنڈز کے ساتھ پہلی اور سوئی سدرن ہی کی رابعہ غارب نے ایک گھنٹے سات منٹ چوبیس سیکنڈز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی.

32 کلومیٹرز خواتین کی انفرادی ٹائم ٹرائل میں سوئی سدرن کی راجیہ شبیر نے 41 منٹ 42 سیکنڈز کے ساتھ پہلی ، بائیکستان کی زینب رضوان نے 45 منٹ 20 سیکنڈز کے ساتھ دوسری جبکہ سوئی سدرن کی کنزا ملک نے تیسری پوزیشن حاصل کی.

error: Content is protected !!