ہیپی ہوم اسکولنگ سسٹم گلشن برانچ میں لیثرلیگز کے مقابلوں کا انعقادہوگیا

کراچی (سپورٹس رپورٹر) لیثرلیگز اور ہیپی یوم اسکولنگ سسٹم کے مشترکہ تعاون سے ہیپی ہوم اسکول گلشن برانچ کی 8ٹیموں پر مشتمل6اے سائیڈ لیگز کے میچز شروع ہوگئے۔ ہر ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ باہم مقابل ہوگی۔ افتتاحی روز ہونے والے میچوں سے قبل 8ٹیموں کو لائن اپ کرایا گیا اور پرنسپل مس نادیہ سے شریک کھلاڑیوں کابحیثیت مہمان خصوصی تعارف کرایا گیا بعدازاں مہمان خصوصی نے گیند کو کک لگا کر لیگز مقابلوں کا آغاز کیا۔

اس موقع پر اسپورٹس کوارڈنیٹر ہیپی ہوم مس شافیہ ، ریجنل منیجر لیثرلیگز سید شہروز حسن رضوی، لیگز منیجر ریاض احمد، کوارڈنیٹر سی او اولیثرلیگز آصف معراج ، گراؤنڈ کوارڈنیٹر وقاص عبدالرزاق کے علاوہ اسکول کی جملہ اساتذہ اور اسکول کے بچوںکی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔افتتاحی میچ میں یوشا سکس نے حمزہ سکس کو 1-3سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کیلئے حسن عادل نے شاندار ہیٹرک اسکور کی ۔ ناکام سائیڈ کا واحد گول معیز نے اسکور کیا۔

حسن عادل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں ایپ ایبل اسٹارز کو ایچ ایچ ایس پاک کیخلاف 1-4کی کامیابی حاصل ہوئی۔مین آف دی میچ ذوالنورین نے ہیٹرک اور ایک گول جنید نے بنایا ۔ ناکام سائیڈ کے طارق نے اپنی ٹیم کے خسارے کو کم کیا۔تیسرے میچ میں طلال سکس نے مصاب سکس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3سے ناکام کیا۔ عبداﷲ معاز اور عادل رحمن نے فاتح ٹیم کیلئے 2,2بار گیند کو جال میں پہنچایا ۔ مصاب سکس کے دونوں گول عباد نے اسکور کئے۔

چوتھے اور آخری میچ میں طحہ سکس نے باآسانی حریف رمیز سیون کو 1-4سے مات دی۔ طحہ یاسکس نے 2بار گیند کو جال کی جانب روانہ کیا جبکہ 2گول اون اسکور ہوئے۔ ناکام سائیڈ کیلئے عماد پاشاہی گول کرنے میںکامیاب ہوسکے۔ریفری کے فرائض محمد راشد اور مہر بخش نے انجام دئے۔

error: Content is protected !!