ورلڈ کپ فٹبال ، رضا کاروں نے خوب ہلہ گلہ کیا

ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال ورلڈکپ رضا کاروں کا ہلہ گلہ، سب جھومتے گاتے نظر آئے۔ ایونٹ حکام اور سابق کھلاڑیوں سے ملاقات نے ان کی خوشیاں دوبالا کر دیں۔سب نے اکٹھے میچ کھیل کر لہو گرمایا۔ روس میں جاری فٹبال کی عالمی جنگ میں دنیا بھر سے آئے ورلڈکپ رضاکاروں کی خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایونٹ حکام اور سابق کھلاڑیوں نے چار چاند لگا دئیے۔سب نے تقریب میں زبردست موج مستی کی، میوزک سے محظوظ ہوئے اور ڈانس میں سب جھوم اٹھے۔ شائقین کو ویلکم کرنے کا منفرد انداز اپنایا اور پھر آفیشلز کے ساتھ دوستانہ میچ نے تو گویا دل ہی جیت لیے۔سترہ ہزار فٹبال رضاکاروں نے ختم ہوتے فٹبال میلے میں پہلے سے زیادہ پرجوش ہونے کا عزم ظاہر کیا۔

تعارف: newseditor