دوسرے سیمی فائنل کیلئے اہم کھلاڑی کون

ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ ) دوسرے سیمی فائنل کو آج کی ٹیموں انگلینڈ اور کروشیا سے زیادہ ان کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹاپ سکورر ہیری کین ہی نہیں پنلٹی روکنے کے ماسٹر بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ناک آؤٹ مرحلے میں پنلٹیز کے باعث گول کیپرز کی پرفارمنس نظر آئیں، کروشیا کےڈینیجل سباسچک اور انگلش کیپرجورڈن پِک فورڈ پر بھی سب کی نظریں ہوں گی۔ دوسرا زور کا جوڑ انگلش کپتان ہیری کین اور ڈی جان لوورن کہا جا رہا ہے۔ہیری کین اس وقت ایونٹ میں چھ گولز ساتھ ٹاپ سکورر ہیں۔ مڈ فیلڈر اور سٹرائیکرز میں انگلینڈ کے جورڈان ہینڈرسن کو لیو کا موڈرِک کا ہم پلہ سمجھا جا رہا ہے۔ گول کے لیے موو بنانے سے لے کر کامیابی دلانے تک یہ کھلاڑی خاص مہارت رکھتے ہیں۔

تعارف: newseditor