فخر ہوگا اگر میرا موزانہ میانداد یا یونس خان سے کیا جائے،بابر اعظم

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کو تاریخی قرار دیدیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ گراؤنڈ میں واپس آنے پر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ ان لمحات کو بہت مس کر رہا تھا۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بابر اعظم نے لکھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز تاریخی ہے اور وہ اس کیلئے پر عزم ہیں۔

دعا ہے کہ جلد سب کچھ پہلے کی طرح اور معمول کے مطابق ہوجائے۔ بابر اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کا موزانہ ویرات کوہلی سے نہیں بلکہ جاوید میانداد یا یونس خان کے ساتھ کیا جائے اس سے مجھے فخر محسوس ہوگا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شارٹ بالز کو کھیلنے کیلئے بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں۔

error: Content is protected !!