پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی ؛ سلیکشن کمیٹی تحلیل ؛ نئی تشکیل

ویسٹ انڈیز وویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا فوری ایکشن

پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا

وویمن کرکٹ ٹیم کے لئے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل

سابق کرکٹرز عبدالرزاق۔ اسد شفیق۔ سابق وویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال۔

مارینہ اقبال نئی سلیکشن کمیٹی میں شامل

عبوری ہیڈ کوچ وویمن کرکٹ محتشم رشید۔

وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی سلیکشن کمیٹی کے اراکین ہوں گی

وویمن کرکٹ ٹیم کے لئے بہترین کوچ کا فوری انتخاب کےلیے احکامات جاری

نئی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت

پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی نئی 7 رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی، مینز سلیکشن کمیٹی کے ممبران عبدالرزاق اور اسد شفیق بھی شامل۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستان کی مایوس کُن کارکردگی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے فوری ایکشن لے لیا۔

وویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق وویمن کرکٹ ٹیم کے لیے فوری طور پر 7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

نئی کمیٹی میں سابق کرکٹر عبدالرزاق اور اسد شفیق، سابق وویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال اور مارینہ اقبال کو شامل کیا گیا ہے۔ عبوری ہیڈ کوچ وویمن کرکٹ محتشم رشید، وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم کے لیے بہترین کوچ کے فوری انتخاب کے لیے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ نئی سلیکشن کمیٹی کو فی الفور ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

error: Content is protected !!