ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ) زمبابوے کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ بورڈ مالی بحران کا شکار ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کی بولاوایو سے روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ مالی بحران کی وجہ سے زمبابوے کرکٹ کھلاڑیوں اور اپنے ملازمین کو بھی بروقت ادائیگی نہیں کر پار ہی ہے۔ زمبابوے کی ٹیم پیر کو بولاوایو پہنچ گئی اور منگل کو پہلے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ پاکستانی ٹیم جمعرات کی دوپہرکو پریکٹس کرے گی۔ ہرارے سے بولاوایو نے فلائٹ ایک گھنٹے کی ہے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ایڈوانس میں ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل نے بکنگ منسوخ کردی تھی حالانکہ ہوٹل میں کمرے دستیاب تھے۔