ڈس ایبلڈکرکٹرز کو سہ ملکی سیریز جیتنے پر نجم سیٹھی کی مبارکباد

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انگلینڈ میں تین ملکی ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز میں پاکستان کی کامیابی پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قومی ڈس ایبلڈ کرکٹرز نے ملک و قوم کا پرچم سربلند کیا ہے اور اس کامیابی پر میں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو سٹاف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تعارف: newseditor