چارسدہ.. ڈی سی گولڈ کپ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا .

 

 

ڈی سی گولڈ کپ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز چارسدہ میں ہوگیا ،

ڈپٹی کمشنر چارسدہ مہمان خصوصی تھے

 

چارسدہ.. چارسدہ کے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں ڈی سی گولڈ کپ فیمیل سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا فیسٹیول میں بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس اور والی بال کے مقابلے تین روز تک جاری رہیں گے

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان وزیر تھے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ تحسین اللہ و ایڈمنسٹریٹر عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس جمشید بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا

 

ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان وزیر نے فیتہ کاٹ کر ڈی سی گولڈ کپ فیمیل سپورٹس فیسٹیول کا آغا ز کردیا قبل ازیں تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جس کے بعدقومی ترانہ بجایا گیا

جس کے احترام میں سپورٹس فیسٹیول میں شریک تمام کھلاڑی و مہمان خصوصی کھڑے ہوگئے . بعد ازاں کھلاڑیوں کا تعارف ڈپٹی کمشنر چارسدہ سے کروایا گیا اس موقع پر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن چارسدہ کے زعماءبھی تقریب میں موجود تھے.

اس سپورٹس فیسٹیول میں چارسدہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والی بیڈمنٹن کی خواتین کھلاڑی بھی شریک ہیں.

 

error: Content is protected !!