یونس خان یو بی ایل سے مسعتفی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ملک کے سے بڑے کرکٹ ڈپارٹمنٹ یو بی ایل کی ٹیم کی بندش کا اعلان اب رسمی کارروائی ہے جس میں د و درجن سے زائد کھلاڑی اور آفیشل متاثر ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان گذشتہ دنوں لندن گئے تھے جہاں انہوں نے بینک کے حکام سے ملاقات کرکے انہیں قائل کیا کہ وہ کرکٹرز کو بے روز گار نہ کریں ۔لیکن حوصلہ افزا جواب نہ ملنے کے بعد انہوں نے اپنا استعفی بینک کے صدر کو بھیج دیا۔یونس خان بینک کے کپتان بھی تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم بند ہونے سے یونس خان، شان مسعود، عمر اکمل، عمر امین، میر حمزہ، سعد علی سمیت کئی باصلاحیت کرکٹر بے روز گار ہوجائیں گے۔یونس خان کی کپتانی میں بینک کی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تعارف: newseditor