پشاور بم دھماکے پر شاہد خان آفریدی بھی غم زدہ

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بلور فیملی اور دیگر متاثرین کے لیے دن خون کے آنسو رو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہارون بلور بہادر والد کے بہادر بیٹے تھے، شہید والد کا بیٹا شہید ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ بلور فیملی کے لیے یہ بڑا سانحہ ہے، دل خون کے آنسو رو رہا ہے، اللہ تعالیٰ بلور فیملی اور متاثرین کو ہمت عطا کرے۔

تعارف: newseditor