لزبن(سپورٹس لنک رپورٹ)ممتاز پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اسپیشن کلب ریال میڈرڈ کو خیرباد کہہ دیا.تفصیلات کے مطابق پرتگالی ٹیم کے کپتان نے ریال میڈرڈ سے اپنا دس سالہ تعلق توڑ لیا، اب وہ اطالوی کلب یووینٹس کی نمائندگی کریں گے.اطلاع کے مطابق اطالوی اور اسپیشن کلب کے درمیان 105 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ طے پایا ہے، رونالڈو یووینٹس کی تاریخ مہنگے کھلاڑی ترین ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز ارجنٹینا کے گونزالو ہیگوئن کے پاس تھا.واضح رہے کہ ریال میڈرڈ کی گنتی دنیا کے بڑے کلبس میں ہوتی ہے، اس کا موازنہ صرف بارسلونا ہی سے ممکن ہے۔رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو چار چیمپیئنز لیگ جتوائی، کلب کے لیے 451 گول کیے اور پانچ بار دنیا کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز اپنے نام کیا، تاہم اب اس کلب کو 33 سالہ سپراسٹار کی خدمات حاصل نہیں ہوں گے۔عام خیال ہے کہ ان کے کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز سے تعلقات کشیدہ تھے، کچھ عرصے قبل زین الدین زیدان بھی مینیجر کے عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔اطلاعات کے مطابق ریال میڈرڈ کی مینجمنٹ فرانسیسی کلب پی ایس جی سے کھیلنے والے برازیلی اسٹار نیمار کو سائن کرنے میں دل چسپی رکھتی ہے۔یاد رہے کہ ریال میڈرڈ کا حصہ بننے سے قبل رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ سے کھیلتے تھے۔