نجم الحسن سری لنکا کیخلاف پہلے دو ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے


ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچوں کیلئے اعلان کردہ سکواڈ سے نجم الحسن شانتو کو ڈراپ کردیا ہے جبکہ آل رائونڈر شکیب الحسن جو فٹنس مسائل کی وجہ سے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب نہیں تھے کو سکواڈ کا حصہ بنا لیاہے، شکیب الحسن سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزبھی نہیں کھیلے تھے اور آئی پی ایل کھیلنے کیلئے بھارت چلے گئے تھے تاہم اب وہ ڈھاکہ واپس آگئے ہیں اور اس وقت گیارہ روزکا قرنطینہ مکمل کر رہے ہیں جس کے بعد وہ ٹیم کو جوائن کرلینگے، سری لنکا کیخلاف اعلان کردہ سکواڈ میں تمیم اقبال(کپتان)، لٹن داس، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، محمد مٹھن، محمود اللہ، افیف حسین، مہدی حسن مرزا، محمد سفیف الدین، تسکین احمد، مصدق حسین، مہدی حسن، شرف الاسلام جبکہ سٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں محمد نعیم، تیج الاسلام، شوہیدالاسلام اور امین الاسلام شامل ہیں۔

error: Content is protected !!