16ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 3 جنوری سے راولپنڈی میں شروع ہو گی۔

 

16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 3 جنوری سے راولپنڈی میں شروع ہو گی۔

اسلام آباد ( نوازگوھر)

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 16 ویں نیشنل ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 3 جنوری سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہو گی۔

گزشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اورخواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، ڈبلز، ایمچور، لیڈیز، ڈیف مینز اینڈ ویمن، انٹر یونیورسٹیزاور انٹر سکولز شامل ہیں۔چیمپئن شپ 7 جنوری تک جاری رہےگی

اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

 

 

 

error: Content is protected !!