ورلڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ،نوح دستگیر کا طلائی تمغہ


تاشقند(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے نوجوان ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے تاشقند میں کھیلی گئی ورلڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں نئی تاریخ رقم کردی ۔ پاکستانی ویٹ لفٹر نے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ جونیئر ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے105پلس کیٹگری میں 171کلو گرام ا سنیچ اور228کلو گرام کلین اینڈ جرک میں ایک گولڈ اور دو برانز میڈل اپنے نام کئے ۔ آئندہ ماہ جکارتہ میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی ان سے میڈلز کی توقع کی جا رہی ہے۔

تعارف: newseditor