سندھ شوڈو چیلنج مقابلے _20 تا 29 جولائی منعقد ہوں گے

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر / کاشف احمد فاروقی ) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالرزاق بلوچ نے کہا کہ سندھ شوڈو باکسنگ اور فٹنس چیلنج مقابلے 20 تا 29 جولائی کو منعقد کئے جائیں گے

جس میں سندھ بھر کے تمام اضلاع کراچی ،حیدرآباد ، میرپورخاص، بینظیرآباد، لارکانہ، اور سکھر کے کھلاڑی حصہ لیں گے اور ان مقابلوں میں انڈر15 ، انڈر19 اور انڈر 40 کے کھلاڑی اپنی ایک منٹ کی ویڈیو شوڈو اور فٹنس، پش اپ، پنچنگ، اسکیپنگ، پیڈنگ اور بیگ پنچنگ کی اپنی بنائی ہوئی ویڈیوز واٹس اپ اور انسٹا گرام کے نمبر پر بھیج سکتے ہیں ۔

error: Content is protected !!