عالمی کپ فٹبال بڑی ٹیموں کیلئے ڈرائونا خواب ثابت ہوا


ماسکو: (سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال ورلڈکپ جرمنی، ارجنٹائن، برازیل اور سپین جیسی ٹیموں کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، بڑی ٹیموں کی عالمی چیمپئن بننے کی حسرت دل میں ہی رہ گئی۔اونچی دوکان پھیکا پکوان، فٹبال ورلڈکپ 2018 میں تمام بڑی ٹیمیں ناکام نظر آئیں۔ دفاعی چیمپئن اور ہارٹ فیورٹ جرمنی پہلے ہی راؤنڈ میں آؤٹ ہوگیا۔ میسی کی ٹیم ارجنٹائن کا سفر بھی پری کوارٹر فائنل تک محدود رہا۔ سپین کا بستر بھی گول ہوگیا، 2010 کی چیمپئن ٹاپ 16 مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکی۔ کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کی کشتی بھی پار نہ لگ سکی۔ نیمار جونیئر کی ٹیم برازیل بھی جلد ہی ہمت ہار گئی۔ عالمی کپ میں کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی اور نیمار جونیئر کی اپنی اپنی ٹیم کو عالمی چیمپئن بننے کی حسرت دل میں ہی رہ گئی۔

تعارف: newseditor