دوسراسعید اختر کرکٹ ‘ قریشی ڈولفن کولٹس فاتح ٹرافی کے حصول میں کامیاب


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) قریشی ڈولفن کولٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شمیل سی سی کو ایک رن سے شکست دے کر دوسراسعید اختر ٹی ٹوئنٹی کلر کٹ کی فاتح ٹرافی کو اپنے شوکیس کی زینت بنالیا۔ شمیل سی سی 121رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ 35رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے میں فوز کو مین آف دی فائنل قرار دیا گیا۔ فاتح ٹیم کے محمد علی بہترین بولر قرار پائے جبکہ ڈی ایس اے کے سجاد مشتاق کو بہترین بیٹسمین قرار دیا گیا۔ میچ کے اختتا م پر مہمان خصوصی ذیشان الطاف لوہیا، پریذیڈنٹ ، زیڈ انٹرنیشنل اسکول نے فائنلسٹ ٹیموںمیں ونر اور رنر اپ ٹرافی کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کیے۔دوران خطاب مہمان خصوصی نے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی عامر رشید اور ان کی کابینہ کو ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر پریذیڈنٹ ، کے سی سی زون IIIمحمد رئیس، سیکریٹری محمد یامین،سابق رکن کے سی سی اے کونسل افضل قریشی، عبدالصمد گابا، چوہدری سجاد علی، صمد بلوچ، شوکت راجپوت، سید عباس نواز، عمران علی، عارف قریشی، محمد یامین، نسیم راجپوت، حسین علی مرچنٹ ،آرگنائزنگ سیکریٹری محمد مشتاق، ، محمد عمران یاسین ، شاہزیب ڈائر ، سید مہد علی، نعیم احمد، سید ہادی، اور شاکر احمد بھی موجو د تھے۔ کے جی اے گراؤنڈ پر شمیل سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر 121رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر لگایا۔امت روی نے عمدہ بیٹنگ کی اور 43رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رضوان غوری نے 16رنز اسکور کئے۔ امیر مختار اور عثمان شاہ 14,14جبکہ عمر خیام نے 13اور رام روی نے 10رنز کی باری کھیلی۔رضا الحسن نے 14اور شعیب ابراہیم نے 30رنز کے عوض 2,2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ذیشان مومیا اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ پر ہاتھ صاف کیا۔جوابی بیٹنگ میں قریشی ڈولفن نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا جب انہیںفتح کیلئے 7رنز درکار تھے جو آخری گیند پر حاصل کرلئے گئے۔ قریشی ڈولفن کولٹس نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں پر 122رنز جوڑے۔ فوز نے 35رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ شفقت نے 23، حیدر نے 18اوردانش مومیا نے 15رنز اسکور کئے۔ امیرمختارنیازی نے انتہائی شاندار بولنگ کی اور 3وکٹیں 15رنز کے عوض اپنے نام کیں۔ عامر علی نے 10رنز پر 2کھلاڑیوں کو چلتا کیا جبکہ عثما ن شاہ اور عمیر یوسف نے ایک ایک وکٹ پر اکتفا کیا۔

تعارف: newseditor