وزیراعظم سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ ) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹر شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں غریب، محنت کش، مستحقین اور غربا موضوع بحث رہے، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں شاہد آفریدی نے انسانیت کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپخونخوا سمیت پورے پاکستان میں غریبوں کیلئے پناہ گاہیں بنانا میرا مشن ہے، غریبوں اوربے سہارا لوگوں کیلئیشیلٹر ہومز بنانا چاہتا ہوں

پناہ گاہیں کاروباری افراد اور دوستوں کے ساتھ مل کر بناں گا۔ اب خدمت کا وقت ہے۔ملاقات کے دوران شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے دوست کا تعارف بھی کرایا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے شاہد آفریدی کے انسانیت کی خدمت کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں جو بے سہارا، نادار لوگوں کی خدمت کاعملی مظاہرہ کرتے ہیں۔ شیلٹر ہوم کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلائیں گے۔

https://twitter.com/i/status/1150724033937334275
error: Content is protected !!