ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی

ہفتے کے روز شام ساڑھے چار بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور جائے گی۔

اسی روز ٹرافی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں موجود رہے گی۔

ٹرافی کو 3 روزہ دورے میں اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور لے جایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال 2 سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی۔ ٹرافی اور آئی سی سی کے وفد کا پی سی بی حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا

ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹرافی کی رونمائی آج شام 5بجے شکرپڑیاں کے مقام پر ہوگی ٹرافی اپنے اس تین روزہ دورے میں اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور جائے گی۔

ٹی ٹوئنی ورلڈ کپ ٹرافی ہفتے کے روز شام ساڑھے چار بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور جائے گی۔اسی روز ٹرافی پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں موجود رہے گی۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کریں گے، ورلڈکپ کا پہلا میچ یکم جون اور فائنل 29 جون کو کھیلا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے، جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔

error: Content is protected !!