سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگایا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری نے چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کے تحت ’’سرسبز اور صحتمند پنجاب‘‘ کیلئے بدھ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگایا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پودے بھی جاندار ہوتے ہیں اوران سے ہم آکسیجن حاصل کرتے ہیں، ان سے محبت ہم سب کی صحت ہے، پنجاب کو سرسبز بنانے کیلئے پودے لگائے جارہے ہیں تاکہ موسمی اثرات سے بھی محفوظ رہا جاسکے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے پودے لگانے کے بعد دعا بھی کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی ، ڈائریکٹر سپیشل پراجیکٹس محمد انیس شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔

تعارف: newseditor