جوڑوں کی بیماری میں مبتلا کم عمر کرکٹر کی بابر،شاہد آفریدی اور شاہنواز دھانی سے اپیل

کراچی سے تعلق رکھنے والے جوڑوں کی بیماری میں مبتلا کم عمر کرکٹر منیب الباری قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سے کچھ خفا خفا سے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران منیب الباری نے بتایا کہ کچھ وقت پہلے میری ایک سٹوری بنی تھی اور وہ بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی، اس سٹوری پر بابر اعظم اور شاہنواز دھانی نے بھی ٹوئٹ کی تھی اس وقت میں بہت خوش ہوا تھا۔منیب کا کہنا تھا کہ میں سوچ رہا تھا کہ اس ٹوئٹ کے بعد دونوں کھلاڑی مجھ سے آکر ملیں گے

 

میں نے دونوں کھلاڑیوں کا بہت انتظار کیا لیکن ان کا کوئی جواب نہیں آیا نہ ہی وہ مجھ سے آکر ملے جس پر میں بہت مایوس ہوا ‘۔منیب نے مزید کہا کہ میری اپیل ہے کہ بابر اعظم، شاہد آفریدی اور شاہنواز مجھ سے ملیں اگر نہیں مل سکتے تو مجھ سے فون پر رابطہ کریں اور مجھے اپنے پاس بلائیں تاکہ میں ان سے مل کر انھیں اپنا کرکٹ کا شوق دکھاسکوں تاکہ میرا شوق آگے بڑھے اور مجھے اچھی اکیڈمی میں ایڈمیشن کروایا جائے اور میں پاکستان کے لیے کھیل سکوں۔

error: Content is protected !!