19ویں ایشین جونئیر والی بال چیمپین شپ،پاکستان کی پہلی کامیابی

مانامہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بحرین میں کھیلی جا رہی19ویں ایشین جونئیر والی بال چیمپین شپ میں آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے جارڈن کی ٹیم کو3-0سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق آج سپورٹس سٹی ہال مانامہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے مسلسل دو ناکامیوں کے بعد بلا آخر کامیابی کا چہرہ دیکھ لیا۔ٹیم پاکستان نے جارڈن کی ٹیم کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے25-20,25-17,25-21سے شکست دے کر نہ صرف کامیابی اپنے نام کر لی بلکہ راونڈ16کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا۔راونڈ 16میں قومی ٹیم کل 25جولائی کو کوریا کے خلاف میچ کھیلے گی۔ اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں پاکستان کواٹر فائنل کے لئے کولیفائی کر جائے گا۔

تعارف: newseditor