مچل مارش کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت مشکوک

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش نے ٹخنے کی سرجری کرانے کا فیصلہ کر لیا جس کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکو ک ہوگئی تفصیلات کے مطابق مچل مارش آسٹریلوی ٹیم میں واپسی کے بعد بھرپور فارم میں ہیں، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں ان کی بیٹنگ اوسط 45 رہی لیکن انجری کے باعث انہیں ایک مرتبہ پھر کرکٹ میدانوں سے دور رہنا پڑے گا۔ 26 سالہ آسٹریلوی آل رائونڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں فوری طور پر ٹخنے کی سرجری کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ کائونٹی سیزن کے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے، بلاشبہ یہ میرے لئے مایوس کن ہے لیکن میں سو فیصد فٹنس حاصل کرنے اور جاندار کم بیک کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

error: Content is protected !!